ایئر فرانس نے بیروت اور تل ابیب کے لیے پروازیں دو روز کے لئے معطل کر دیں

بدھ 18 ستمبر 2024 16:36

ایئر فرانس  نے بیروت اور تل ابیب کے لیے پروازیں  دو روز کے لئے معطل کر ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2024ء) فضائی کمپنی ایئر فرانس نے فرانس کے دارالحکومت کے چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے بیروت اور تل ابیب کے لیے پروازیں دو روز کے لئے معطل کر دیں ۔

(جاری ہے)

19 ایئر لائن نے کہا ہے کہ وہ 18 اور19 ستمبر تک،مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنی خدمات معطل کر رہی ہے ۔ایئر فرانس نے مزید کہا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آپریشن دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ لفتھنزا گروپ نے کہا کہ وہ تل ابیب اور تہران سے تمام رابطوں کو معطل کر رہا ہے اور 19 ستمبر تک اسرائیل اور ایرانی فضائی حدود کو استعمال نہیں کریں گے ۔