کے الیکٹرک کا سندھ حکومت کو ڈیوٹی مد میں 30 ارب دینے سے انکار

واٹر بورڈ پرہماری 33 ارب روپے واجب الادا ہیں، ہماری رقم ملنے تک ڈیوٹی کے پیسے ادا نہیں کریں گے ،سی ای او کے الیکٹرک

بدھ 18 ستمبر 2024 20:37

کے الیکٹرک کا سندھ حکومت کو ڈیوٹی مد میں 30 ارب دینے سے انکار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو ڈیوٹی مد میں 30 ارب دینے سے انکار کردیا اور کہا واٹر بورڈپرہماری33ارب روپے واجب الادا ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کوڈیوٹی مدمیں30ارب دینے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

سی ای او کے ای نے بتایا کہ واٹر بورڈ پر ہماری33 ارب روپے واجب الادا ہیں، ہماری رقم ملنے تک ڈیوٹی کے پیسے ادا نہیں کریں گے۔

نثارکھوڑو نے کہا کہ ڈیوٹی کی رقم کو بلوں سے نتھی کرنا غیرقانونی ہے،سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ سندھ حکومت کے 30 ارب کے ای کے پاس ہیں۔قاسم سراج نے کہا کہ سندھ حکومت کے ای کو ڈیوٹی کی وصولی سے روک دے، میئر کراچی بھی کے ای کے ذریعے ڈیوٹی وصول نہ کرائیں۔سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ کے ای نے غیر قانونی راستہ اختیارکیاہے، انہوں نے وعدہ کیا پچھلے ماہ کی ڈیوٹی اداکریں گے۔