لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی پیجر دھماکے کی زد میں آکر ایک آنکھ سے محروم ہوگئے ہیں. نیویارک ٹائمز

ان کی دوسری آنکھ میں شدید چوٹیں آئی ہیں‘چوٹیں ابتدائی رپورٹوں سے زیادہ سنگین ہیں انہیں علاج کے لیے تہران منتقل کیا جائے گا.امریکی جریدے کا ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 ستمبر 2024 19:40

لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی پیجر دھماکے کی زد میں آکر ایک آنکھ ..
بیروت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2024 ) لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی پیجر دھماکے کی زد میں آکر ایک آنکھ سے محروم ہوگئے جبکہ ان کی دوسری آنکھ میں شدید چوٹیں آئی ہیں امریکی جریدے” نیو یارک ٹائمز“ کے مطابق حملہ کی معلومات رکھنے والے پاسداران انقلاب نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مجتبیٰ امانی کی چوٹیں ایران کی طرف سے بتائی گئی ابتدائی رپورٹوں سے زیادہ سنگین ہیں اور انہیں علاج کے لیے تہران منتقل کیا جائے گا.

(جاری ہے)

پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین سلیمانی نے ”ایکس“ پر ایرانی سفیر کو آئی چوٹوں کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ بدقسمتی سے دھماکے میں مجتبیٰ امانی کی کو لگنے والی چوٹیں انتہائی شدید ہیں ایرانی ذرائع ابلاغ کی طرف سے شائع ہونے والی ویڈیو میں مجتبیٰ امانی کو بیروت میں ہسپتال لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے. رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں پیجر لے جانے والے سفیر کے دو حفاظتی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں پاسداران انقلاب کے ایک عہدیدات نے بتایا ہے کہ پیجرز بشمول پہلے تقریباً 10 سیکنڈ تک بیپ کرتے رہے جس سے کچھ متاثرین نے آلات کو اپنی آنکھوں اور چہروں کے قریب پکڑ کر پیغام کی جانچ پڑتال کرنے کی کوشش کی تھی پاسداران انقلاب کے دو ارکان کے مطابق پیجرز صرف حزب اللہ کے ارکان استعمال کرتے تھے اور عام شہریوں کے درمیان ان کا زیادہ استعمال نہیں تھا.