عبدالعلی عرف سخی لالا کی طرف سے توہین رسالت ذاتی فعل تھا ،نورزئی قوم ،خاندان کا تعلق نہیں ،حاجی فیض اللہ نورزئی

عبدالعلی کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار کو فی سبیل اللہ معاف کرتے ہیں،نورزئی قوم کے سربراہ کی پریس کانفرنس

بدھ 18 ستمبر 2024 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) نورزئی قوم کے سربراہ حاجی فیض اللہ خان نورزئی ،خالقداد نورزئی،حاجی زاہد نورزئی نے کہا ہے کہ عبدالعلی عرف سخی لالا کی طرف سے توہین رسالت اسکا ذاتی فعل تھا ا س سے نورزئی قوم اور انکے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے ،عبدالعلی کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار کو فی سبیل اللہ معاف کرتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو حاجی نصرمحمد نورزئی ،صالح محمد نورزئی ،بورمحمد ،خیر محمد ، محمد ولی اور محمد عثمان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عبدالعلی عرف سخی لالا نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کی جس سے امت مسلمہ کی دل آزاری اورانکے جذبات کو ٹھیس پہنچا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عبدالعلی کی طرف سے جو توہین رسالت کی گئی وہ اسکا ذاتی فعل تھا اس سے نورزئی قوم یا انکے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ ہم اور ہمارے اہل و عیال حضوراکرمؐ اوران کی ناموس پر قربان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت نورزئی قوم عبدالعلی عرف سخی لالہ کے کیس کی پیروی نہیںکریں گے نورزئی قوم اور اسکے اہل خانہ بھائی بورمحمد ،خیرمحمد،بیٹے محمد ولی اور محمد عثمان اوردیگر سید خان کو فی سبیل اللہ معاف کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر سوشل میڈیا پر تعصب پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ واقعہ کو قوم اور نسل کارنگ نہ دیں۔