ماہ نور چمیہ کا عالمی ریکارڈز کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی ادارے میں داخلہ قابلِ فخر ہے، وزیر اعظم

ماہ نور سے قائد نواز شریف کے ہمراہ ملاقات آج بھی یاد ہے، ہم سب کو تم پر فخر ہے، ماہ نور، شہباز شریف

ہفتہ 16 اگست 2025 23:22

ماہ نور چمیہ کا عالمی ریکارڈز کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی ادارے میں داخلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)طالبہ ماہ نور چیمہ نے اے لیول میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے لیول کا امتحان 24 اے گریڈز کے ساتھ پاس کر کئی عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہونہار طالبہ ماہ نور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہ نور کی غیر معمولی کامیابی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماہ نور کی عالمی ریکارڈز کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی ادارے میں داخلہ قابلِ فخر ہے، ماہ نور سے قائد نواز شریف کے ہمراہ ملاقات آج بھی یاد ہے، ہم سب کو تم پر فخر ہے، ماہ نور۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 18 برس کی ماہ پاکستانی نڑاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کو شاندار کامیابی کے سبب آکسفورڈ یونیورسٹی کے مشہور ایگزیٹر کالج میں داخلہ مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہ نور چیمہ نے اے لیول کے امتحان میں عالمی سطح 4 اور جی سی ایس ای کو ملا کر متعدد عالمی سطح کے ریکارڈ بنائے ہیں۔پاکستانی نجی چینل سے بات کرتے ہوئے ماہ نور چیمہ کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ نے کہا کہ ماہ نور نے اے لیول امتحان میں 4 عالمی ریکارڈز بنائے، ان کی بیٹی کیلئے میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنا خواب تھا۔