حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات

پولیس کانسٹبل سمیت 3افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 اگست 2025 22:05

حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات، پولیس کانسٹبل سمیت 3افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں 3 افراد کے سرعام خوفناک قتل کی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے اسد اللہ پور کے قریب دشمنی پر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

حافظ آباد پولیس کے مطابق دیرینہ دشمنی کے باعث کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے تینوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی۔ حافظ آباد پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ تینوں مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔