ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شازب سعید نے تھانہ ڈونگہ بونگہ ولی کوٹ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا

بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں خاوند کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 25 ستمبر 2024 16:59

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر 2024ء )   ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شازب سعید نے تھانہ ڈونگہ بونگہ ولی کوٹ  کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا ۔  بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں خاوند کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم  ۔

(جاری ہے)

جرمانے کی رقم مقتولہ کے ورثاء کو ادا کی جائے گی  تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگہ بونگہ کے علاقہ میں 9 ماہ قبل مجرم رب نواز نے اپنی بیوی آمنہ کو گھریلو جھگڑے پر قتل کردیا تھا جسکا مقدمہ نمبر 723/23تھانہ ڈونگہ بونگہ میں درج ہوا تھا ۔مقدمہ کے فیصلہ پر مقتولہ کے والد اللہ دتہ نے کہا آج ہمیں انصاف مل گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :