نواب فیصل حیات جبوآنہ کی خوشدامن کی قل خوانی انکی رہائشگاہ پر ادا کر دی گئی

پیر 30 ستمبر 2024 23:10

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2024ء) معروف سیاسی شخصیت نواب ذوالفقار خان سیال مرحوم کی اہلیہ اور سابق تحصیل ناظم احمد پور سیال نواب طالب رضا خان سیال ،نواب آصف عباس خان کی والدہ اور نواب فیصل حیات جبوآنہ کی خوشدامن ،جو گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں تھیں ، کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی ان کی رہائش گاہ پر ادا کر دی گئی ، جس میں سابق وفاقی وزیر مخدوم سید فیصل صالح حیات ،سابق چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر علی خان سیال ،اقبال خان جبوآنہ ،میاں محبوب الرحمن چیلہ ،محمد اسحاق کالیکا ،ناصر خان مگسی ، سابق ڈی پی او ناصر خان سیال ،قاسم خان سرگانہ آف احمد پور سیال ،صاحبزادہ ساجد سلطان ،منظر عباس خان جبوآنہ ،شیخ حنان یعقوب کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آغا علی حسین پومی ذاکر اہل بیت آف بھکر نے خصوصی خطاب کیا ۔اس موقع پر مجالس عزا بھی منعقد ہوئی اور قرآن خوانی بھی کی گئی بعد ازاں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :