روس کی چین کے قومی دن کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد

منگل 1 اکتوبر 2024 19:25

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2024ء) روس نے چین کو 75 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کے رہنما شی جن پنگ کو 75 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے چینی ہم منصب کی اچھی صحت اورکامیابی کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام چینی شہریوں کی خوشی اور ملکی خوشحالی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :