لبنان کا بحران، امریکہ 157 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

امدادی رقم سے بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کی مدد کی جائے گی،عرب ٹی وی

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 16:18

لبنان کا بحران، امریکہ 157 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2024ء) محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ لبنان اور خطے میں تنازعات سے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے تقریبا 157 ملین ڈالر کی نئی انسانی امداد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ نے کہاکہ "یہ فنڈنگ اندرونی طور پر بے گھر افراد اور لبنان کے اندر پناہ گزینوں کی آبادی اور ان کی میزبانی کرنے والی کمیونٹیز کی نئی اور موجودہ ضروریات پوری کرے گی۔ یہ امداد ہمسایہ ملک شام فرار ہونے والوں کی بھی مدد کرے گی۔"

متعلقہ عنوان :