امارات میں مہلت سے ایکسپائر وزٹ ویزے والے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 23:04

امارات میں مہلت سے ایکسپائر وزٹ ویزے والے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2024ء) متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والے وہ غیرملکی جن کے ویزے ایکسپائر ہو چکے ہیں اور وہ امارات میں ملازمت کرنے کے خواہاں ہیں وہ بھی اپنے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق پاسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں کے لیے اصلاح حال مہم 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔اس دوران غیرقانونی مقیم متعلقہ اداروں سے رجوع کر کے اپنا قیام قانونی بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :