صحیفہ جبارکا ڈپریشن کے بعد او سی ڈی میں بھی مبتلا ہونے کا انکشاف

جمعرات 10 اکتوبر 2024 22:49

صحیفہ جبارکا ڈپریشن کے بعد او سی ڈی میں بھی مبتلا ہونے کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2024ء) اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ڈپریشن کے بعد او سی ڈی میں بھی مبتلا ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔ اداکارہ گزشتہ کئی عرصے سے ذہنی صحت کے سنگین مسئلہ سے بھی دوچار تھیں جسکا تذکرہ وہ اپنے مختلف انٹرویوز میں کرتی سنائی دیں۔

(جاری ہے)

حال ہی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ذہنی اور رویے میں خرابی کی بیماری او سی ڈی میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرکے ایک بار پھر اب کی توجہ اپی جانب مبذول کرالی۔

اپنی پوسٹ میں 32 سال کے عنوان سے ایک نوٹ جاری کیا جس میں لکھا تھا کہ،مجھے اکیلے رہنا پسند ہے کیونکہ میرا گھر ہمیشہ صاف ستھرا رہتا ہے، کوئی اضافی شور نہیں۔ مجھے کسی کی ضرورت نہیں کہ وہ باہر کے جوتے پہن کر آئے اور میرے صاف فرش کو گندا کرے۔ میں اپنے کھانے خود بناتی ہوں، اپنے طریقے سے، اور میں نہیں چاہتی کہ کوئی مجھے بتائے کہ سوپ کیسے بنانا ہے یا کون سی سبزیاں شامل کرنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :