چیچہ وطنی میں ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

جمعہ 11 اکتوبر 2024 20:18

چیچہ وطنی میں ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) چیچہ وطنی میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو شہباز عرف جٹو موچی اپنے ہی ساتھیوں فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی نعش میں مکئی کے کھیت سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکو شہباز عرف جٹو موچی 8 ،گیارہ ایل کا رہائشی اور ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھا،متوفی ڈاکو اور اسکے ساتھیوں میں لوٹی ہوئی رقم کی تقسیم کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا،اس دوران فائرنگ ہوئی اور شہباز عرف جٹو سینے میں گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مقتول ڈکیت کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا،پولیس صدر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :