ایران کا خوف، ٹرمپ نے فوجی طیارے اوربکتربند گاڑیاں مانگ لیں

ہفتہ 12 اکتوبر 2024 12:14

ایران کا خوف، ٹرمپ نے فوجی طیارے اوربکتربند گاڑیاں مانگ لیں
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2024ء) پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات کے قریب آنے اور ایرانی خطرے کے خوف کے ساتھ امریکی اخبار نے رپورٹ کیاہے کہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم نے فوجی طیاروں اور گاڑیوں کے استعمال کی درخواست کی ہے تاکہ سابق امریکی صدر انتخابی مہم کے آخری ہفتوں میں محفوظ سفر کر سکیں۔

(جاری ہے)

امریکی کی رپورٹ میں ای میلز کا جائزہ لیا گیا اور اس معاملے سے واقف لوگوں نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم نے انتخابی مہم کے آخری ہفتوں کے دوران ان کی حفاظت کے لیے فوجی مدد کی درخواست کی ہے جس میں فوجی طیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کا استعمال بھی شامل ہے۔ان اقدامات میں ٹرمپ کی رہائش گاہوں اور ریلیوں پر فضائی پابندیوں کو بڑھانا اور سات سوئنگ ریاستوں میں بیلسٹک گلاس لگانا بھی شامل ہے۔