انروا پر اسرائیلی پابندیاں بچوں کو مارنے کا نیا حربہ ہے، یونیسیف

بدھ 30 اکتوبر 2024 15:36

انروا پر اسرائیلی پابندیاں بچوں کو مارنے کا نیا حربہ ہے، یونیسیف
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2024ء) اسرائیل کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا پر اسرائیل کے اندر کام پر پابندی کے بعد اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے ان پابندیوں کوناروا اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسیف کے ایک ترجمان نے کہا کہ انروا کے بغیر ان کی تنظیم زندگی بچانے والے سامان تقسیم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فیصلہ بچوں کو مارنے کے ایک نئے طریقے کی نمائندگی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :