آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں شوکت خانم اسپتال کی بریسٹ کینسر آگاہی نشست کا انعقاد

khalid rehman bhatti خالدالرحمن بھٹی ہفتہ 2 نومبر 2024 23:15

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں شوکت خانم اسپتال کی بریسٹ کینسر آگاہی ..
گولڈکوسٹ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2نومبر۔2024ء) شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال نے گولڈ کوسٹ کے میریٹ ہوٹل میں بریسٹ کینسر آگاہی نشست کا انعقاد کیا۔ اس نشست کا مقصد عوام میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور کینسر کے علاج میں شوکت خانم اسپتال کی خدمات کو اجاگر کرنا تھا۔ معروف اداکارہ اور بریسٹ کینسر سے صحت یاب ہونے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عظمٰی گیلانی اس تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔

تقریب کے دوران عظمٰی گیلانی نے اپنی بیماری اور شوکت خانم اسپتال کے کردار پر روشنی ڈالی، جس نے ان کے علاج میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

دیگر مریضوں نے بھی اپنے تجربات شیئر کیے اور اسپتال کی بے لوث خدمات کو سراہا۔ تقریب میں موجود شرکاء کو اسپتال کے مشن میں تعاون کے لیے دل کھول کر عطیات دینے کی ترغیب دی گئی، جس پر کئی افراد نے عطیات دیے اور دوسروں کو بھی دینے کی تلقین کی۔

آسٹریلیا میں خصوصی ذمہ داران اور شوکت خانم کے ڈائریکرز میں ڈاکٹر عائلہ خان ،یاسمین خان کامران منگی اور دیگر نے پاکستانی کمیونٹی کے شرکاہ کے ساتھ کمیونٹی لیڈران کا بھی شکریہ ادا کیا دوپہر کے ظہرانے سے پہلے شرکاء نے عظمٰی گیلانی نے انکی اداکاری کےسفر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور تصاویر بنوائیں ۔

متعلقہ عنوان :