تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،راؤ طاہر مشرف

منگل 5 نومبر 2024 17:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2024ء) سابق امیدوار حلقہ این اے 82 راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں ،حکومت کی جانب سے تاجروں کےساتھ بہتر روابط بنانے اور سہولیات دینا خوش آئند ہے اس سے یقیناً کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس تاجروں،صنعتکاروں اور محکموں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے اور ہر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن بنایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیاں معیشت کے لئے نیگ شگون ہے اس سے روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔