موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتیں بڑھنے لگیں

مختلف شہروں میں فی درجن انڈوں کی قیمت 350 روپے تک پہنچ گئی

ہفتہ 9 نومبر 2024 22:54

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتیں بڑھنے لگیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2024ء) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتیں بڑھنے لگیں،مختلف شہروں میں فی درجن انڈوں کی قیمت 350 روپے تک پہنچ گئی،ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں فی درجن انڈے 350 روپے میں فروخت ہو رہے،اسلام آباد میں انڈوں کی کم سے کم قیمت 330 روپے فی درجن ہے،راولپنڈی میں فی درجن انڈوں کی قیمت 340 روپے تک ہے،کراچی اور حیدر آباد میں فی درجن انڈے 340 روپے میں فروخت ہو رہے،پشاور میں 340 سکھر میں فی درجن انڈوں کی قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی،گجرانوالہ،سیالکوٹ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 330 روپے تک ہے،لاہور میں 330،فیصل آباد میں انڈے 340 روپے میں فروخت ہو رہے،سرگودھا میں فی درجن انڈے 325 روپے میں فروخت ہو رہے،ملتان،بہاولپور، لاڑکانہ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 320 روپے تک ہے۔