پی ٹی آئی کی گرفتاریاں انتہائی قابل مذمت ، ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، علی امین گنڈا پور

منگل 12 نومبر 2024 18:59

پی ٹی آئی کی گرفتاریاں انتہائی قابل مذمت ، ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ، ہم ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ۔

(جاری ہے)

ا ڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے اس طرح کے ہتھکنڈے کوئی نہیں بات نہیں ہے، یہ اسی طرح کرتے ہیں، نومبر میں بانی پی ٹی آئی خود کال دیں گے۔تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بات معلوم نہیں کہ پارٹی رہنماوں کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :