۱الیکشن ٹریبونل نے میرے حق میں فیصلہ دیکر میرے ہزاروں ووٹرز کے ساتھ انصاف کیا ہے ، ودیرہ میاں خان بگٹی

پیر 18 نومبر 2024 18:45

ٰڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2024ء) رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 259 وڈیرہ میاں خان موندرانی بگٹی نے کہا ہے کہ آج الیکشن ٹریبونل نے میرے حق میں فیصلہ دیکر میرے ہزاروں ووٹرز کے ساتھ انصاف کیا ہے جبکہ اب ان کی کوشش صرف عوام کی خدمت ہوگی انہوں نے یہ گفتگو گزشتہ روز الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ان کے حق میں دئیے گئے فیصلے کے بعد آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ الیکشن میں میری کامیابی کو نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور سردار دوستین ڈومکی نے چیلنج کیا تھا جو کہ ان کا حق بھی تھا تاہم الیکشن ٹریبونل نے میرے حق میں فیصلہ دے کر حق پر مہر ثبت کردی انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد اب ان کی تمام توجہ عوامی مسائل کے حل پر ہوگی کیونکہ ہزاروں ووٹرز نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے اسمبلی تک پہنچایا ھے اسلئے پوری کوشش ہوگی کہ عوامی اعتماد پر پورا اتروں۔