سرکاری ملکیتی ادارے یومیہ 2.2ارب روپے کا نقصان کر رہے ہیں
ان اداروں نے 10 سالوں میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان کیا، وزیر خزانہ کا انکشاف
محمد علی جمعرات 5 دسمبر 2024 20:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کاپ۔ 29کے موقع پرپاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی حکمت عملی کاآغازکیا ہے،ماحولیات، موسمیاتی تبدیلیوں کااہم حصہ ہے، جامع اقتصادی شمولیت اورنمو میں ان کی اہمیت مسلمہ ہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ معاشرے کے تمام طبقوں کو مرکزی اقتصادی دھارے میں لانا ضروری ہے، پاکستان کی معیشت میں ہرایک کواپنا مثبت کرداراداکرناہوگا، صنفی برابری اورمساوات قومی اقتصادی منظرنامہ میں اہمیت کی حامل ہے۔افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت میں اضافہ کیلئے اقدامات ضروری ہیں، حکومت اس حوالہ سے اپناکرداراداکررہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کوبھی اپنا مثبت اورتعمیری کرداراداکرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی اورنمومیں نجی شعبہ کاکردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے۔ حکومت پالیسی فریم ورک اورپالیسیوں کے تسلسل کویقینی بنائے گی تاہم ترقی کے انجن کاکردار نجی شعبہ کواداکرناہے۔حکومت ملک میں کاروباراورسرمایہ کاری میں تیزی لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں کومکمل سہولیات فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ معاشی اصلاحات کاتسلسل جاری رہے گا، سرکاری ملکیتی اداروں کایومیہ خسارہ 2.2ارب روپے ہے، گزشتہ دس برسوں میں ایس اوایز کاخسارہ 6ٹریلین روپے رہاہے،حکومت نجکاری کے پروگرام پرعمل پیراہے اوراس عمل کوشفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا جارہاہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ بندی اور ’انروا‘ پر پابندی کی کوششیں متضاد اقدامات، لازارینی
-
امن فوج کو درپیش مسائل کے باوجود لبنان کے ساتھ تعاون جاری رے گا، گوتیرش
-
سگریڈ کاگ مشرق وسطیٰ میں عبوری یو این رابطہ کار مقرر
-
موت اور تباہی کا سامنا کرتے غزہ کے مکینوں کے لیے جنگ بندی امید کی کرن
-
غزہ جنگ بندی: روزانہ 600 امدادی ٹرکوں کا پہنچنا ممکن ہوگا، ڈبلیو ایچ او
-
غزہ: جنگ بندی اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے احترام پر زور
-
میرا خیال ہے کہ جوڈیشل کمیشن9 مئی کی بجائے 2014کے دھرنے سے بنایا جائے
-
ماہرین کے مطابق یہ ایک کرمنل کیس نہیں تھا، فیصلہ سیاسی انتقام پر مبنی ہے
-
این سی اے معاہدے میں کہیں نہیں لکھا کہ رقم ریاست پاکستان کو ملنی چاہیئے؟
-
بانی پی ٹی آئی نے ڈیل لینے سے انکار کیا اور اس کا شاخسانہ ہمیں سزا کے طور پر ملا
-
کون نہیں جانتا کہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے
-
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں جاکر بھی ختم نہیں ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.