مدارس عر بیہ شعور ،امن کے ضامن ہیں‘جے یو آئی

لادینیت کے پیروکاروں نے ہمیشہ مدارس کی ساکھ کو مغرب کی مرضی ومنشا کے مطابق نقصان پہنچایا

جمعہ 6 دسمبر 2024 11:51

مدارس عر بیہ شعور ،امن کے ضامن ہیں‘جے یو آئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2024ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مدارس عر بیہ شعور اور امن کے ضامن ہیں،اسلام کے نام پر بننے والے ملک میںمنظم منصوبہ بندی سے مدارس کیخلاف ہر دور میں سازشیں کی گئی، لادینیت کے پیروکاروں نے ہمیشہ مدارس کی ساکھ کو مغرب کی مرضی ومنشا کے مطابق نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے نظریاتی حدود میں شعوری سیاست ضروری ہے بدقسمتی سے ملک میںسیاست میں شعور کو غیر ضروری سمجھا گیا، جس سے سیاسی مسائل حل ہونے کی بجائے مزید الجھ رہے ہیں۔ عوام کو سیاست سے بدظن کرنے کیلئے زر اور زور کوفروغ دیاگیا جب تک عوامی رائے کو قبول نہیں کیاجاتامعاملات حل ہونے کی بجائے پیچیدہ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :