
سگریڈ کاگ مشرق وسطیٰ میں عبوری یو این رابطہ کار مقرر
یو این
ہفتہ 18 جنوری 2025
05:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے نیدرلینڈز کی سابق وزیر خارجہ سگریڈ کاگ کو مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے عبوری طور پر ادارے کی خصوصی رابطہ کار اور فلسطینی تنظیم آزادی (پی ایل او) اور فلسطینی اتھارٹی کے لیے اپنی ذاتی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سگریڈ کاگ مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے سبکدوش ہونے والے رابطہ کار ٹور وینزلینڈ کی جگہ لیں گی۔
سیکرٹری جنرل نے ٹور وینزلینڈ کی لگن اور قیادت پر ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مشکل حالات میں بہترین کام کیا۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سگریڈ کاگ غزہ میں امداد فراہم کرنے اور تعمیرنو کے اقدامات کی رابطہ کار کے طور پر اپنی موجودہ ذمہ داریوں کی انجام دہی بھی جاری رکھیں گی۔
(جاری ہے)
وسیع سیاسی و سفارتی تجربہ
سگریڈ کاگ سیاست، انسانی امداد، ترقیاتی امور اور سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔
وہ جنوری 2022 سے دسمبر 2023 تک نیدرلینڈز کی حکومت میں نائب وزیراعظم اول اور پہلی خاتون وزیر خزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔
اس سے پہلے اکتوبر 2017 سے مئی 2021 تک انہوں نے تجارت و ترقیاتی تعاون اور اس کے بعد امور خارجہ کی وزیر کی حیثیت سے کام کیا تھا۔سگریڈ کاگ 2015 سے 2017 تک لبنان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رابطہ کار بھی رہ چکی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کے ادارے کے مشترکہ مشن (او پی سی ڈبلیو) کی خصوصی رابطہ کار اور شام میں اقوام متحدہ کی نمائندہ کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔
2010 سے 2013 تک انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے لیے معاون سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے کام کیا اور 2007 سے 2010 تک مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسف کی ریجنل ڈائریکٹر رہیں۔
کئی زبانوں میں مہارت
سگریڈ کاگ اس سے پہلے یونیسف، عالمی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (انروا) میں کئی اعلیٰ سطحی عہدوں پر خدمات انجام دیتی چلی آئی تھیں۔
انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایگزیٹر سے مطالعہ مشرق وسطیٰ میں ماسٹر آف آرٹ، آکسفورڈ یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر آف فلاسفی اور مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی امریکن یونیورسٹی سے مطالعہ مشرق وسطیٰ میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ ولندیزی، جرمن، فرانسیسی، انگریزی، ہسپانوی اور عربی زبان میں مہارت رکھتی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے لگا، سندھ کے بیراجوں پر دباﺅ، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
-
عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
-
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
-
کرغیزستان: نئے میڈیا قانون کے تحت دو صحافیوں کو قید کی سزا
-
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں .بھارت
-
اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
-
فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.