الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعت تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کورجسٹرڈ کرلیا

پیر 20 جنوری 2025 22:49

الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعت تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کورجسٹرڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2025ء)الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعت تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کورجسٹرڈکرلیا۔الیکشن کمیشن نے تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنزبھی تسلیم کرلیے ۔الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈپارٹیوں کی تعداد167ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان نی8نومبر2024 کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائیں تھی ۔سلطان العارفین خان جدون نئی سیاسی جماعت تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے پارٹی سربراہ ہیں ‘ سردارگوہرزمان خان تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے چیئرمین ہیں ،الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 208 اور 209 (3) کو الیکشن رولز 2017 کے قاعدے 158 کے ذیلی اصول (2) کے ساتھ پڑھتے ہوئے، الیکشن کمیشن عوامی معلومات کے لیے شائع کر رہا ہے۔