کنلاوت وٹیڈسرن انڈونیشیااوپن بیڈمنٹن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 23 جنوری 2025 14:09

کنلاوت وٹیڈسرن  انڈونیشیااوپن بیڈمنٹن مینز سنگلز کوارٹر  فائنل میں ..
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2025ء) تھائی لینڈ کے بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ کنلاوت وٹیڈسرن بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر انڈونیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔23 سالہ تھائی لینڈ کے کنلاوت وٹیڈسرن نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں چین کے حریف کھلاڑی لو گوانگژو کو شکست دی۔

(جاری ہے)

بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر انڈونیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہیں ۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کےدوسرے رائونڈ میچ میں تھائی لینڈ کے بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ کنلاوت وٹیڈسرن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کے حریف کھلاڑی لو گوانگژو کو 1-2 سیٹس میں شکست دی۔ تھائی لینڈ کے بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ کنلاوت وٹیڈسرن کی فتح کا سکور 21-18، 8-21 اور 15-21 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932