ایران کا فضائی دفاعی نظام مجید میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

منگل 4 فروری 2025 17:00

ایران  کا    فضائی دفاعی نظام مجید میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) ایران نے دیسی ساختہ فضائی دفاعی نظام مجید میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ایرانی قومی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی فوج کے ائر ڈیفنس مشق’’ 1403 ‘‘کے دوسرے مرحلے میں منگل کی صبح فضائی دفاعی نظام مجید میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا، دشمن کے ڈرونز کی ٹریسنگ اور شناخت کے بعد مجید میزائل سسٹم نے ان ڈرونز کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور ہدف کو مار گرایا ۔

(جاری ہے)

ائر ڈیفنس مشق 1403کے دوسرے مرحلے میں منگل کو کم اونچائی والے ڈرون حملوں کا پتہ لگانے،ان کی مانیٹرنگ رپورٹ کے لئے آڈیو ٹریسنگ نیٹ ورک کا استعمال اور دشمن کے بڑے پیمانے پر حملے کے خلاف دفاع ملک کے لئے مربوط فضائی دفاعی کمانڈ اور کنٹرول نیٹ ورک کی سطح پر مشق کی گئی۔ \932