پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ کا تعزیتی پیغام

بدھ 5 فروری 2025 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے بدھ کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہم پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں،پرنس کریم انسان دوست رہنما تھے جن کی زندگی خدمت، علم اور ترقی کے فروغ کے لیے وقف رہی،پرنس کریم کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ امن، رواداری اور انسانیت کے لیے کام کرتے رہے،ہم اسماعیلی کمیونٹی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :