موجودہ حکومت کے ایک سال کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 75 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

جمعرات 6 فروری 2025 14:26

موجودہ حکومت کے ایک  سال کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں  75 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) موجودہ حکومت کے ایک سالہ دور میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 75 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ۔ عارف حبیب ریسرچ اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے اعدادوشمار کے مطابق 7فروری 2024 ، عام انتخابات سے ایک روز قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 64ہزار 144 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا تھا جو جمعرات (6 فروری 2025)کی سہ پہر تک ایک لاکھ 10ہزار پوائنٹس سے زائد تھا۔

(جاری ہے)

ایک سال کی مدت میں سٹاک ایکس چینج کے انڈیکس میں مجموعی طورپر 75 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ 11 مئی 2013 کو عام انتخابات سے قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈکس 19 ہزار 916 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا تھا اور ایک سال بعد یہ انڈیکس 28ہزار 495 پوائنٹس تک پہنچا تھا، اس ایک سالہ مدت میں انڈکس میں اضافے کی شرح 43 فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 25 جولائی 2018 کے انتخابات سے ایک روز قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈکس 41ہزار 339 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا تھا اور ٹھیک ایک برس کے بعد کے ایس ای ہنڈرڈ انڈکس 22 فیصد کی کمی کے بعد 25 جولائی 2019 کو 32ہزار 446 پوائنٹس تک گرگیا تھا۔ \395\932

متعلقہ عنوان :