ماڈل و اداکار سمیع خان کی نئی شارٹ فلم ”دیوانے 2“کا پوسٹر جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 8 فروری 2025 19:24

ماڈل و اداکار سمیع خان کی نئی شارٹ فلم ”دیوانے 2“کا پوسٹر جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) ماڈل و اداکار سمیع خان کی نئی شارٹ فلم ”دیوانے 2“کا پوسٹر جاری کردیا رواں ماہ فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا جائے گا جبکہ فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکار سمیع خان کی نئی شارٹ فلم ”دیوانے دو“کو عید الفطر کے موقع پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا ایکشن رومانوی فلم کو ہدایتکار اعجاز احمد نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ زاہد پرویز ملک اس فلم کے پروڈیویوسر ہیں فلم کی کاسٹ میں اداکار سمیع خان، زمان خان، اداکارہ آمنہ علی اور مرتضی رضا سمیت دیگر شامل ہیں فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے فلم کو عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا اس موقع پر سمیع خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ فلیکس سمیت دیگر ڈیجٹل پلیٹ فارم کی وجہ سے شارٹ فلم کا ٹرینڈ سیٹ ہوچکا ہے فلمی شائقین کی تعداد ان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لاکھوں کروڑوںتک پہنچ چکی ہے اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر میری فلموں کو بے حد پذایرئی حاصل ہوچکی ہے اس فلم کو بھی میرے پرستار پسند کرینگے۔

متعلقہ عنوان :