ویمن کرکٹ،ٹیم فاطمہ ثنا نے ٹیم منیبہ کو پریکٹس میچ میں شکست دیدی

جمعرات 13 فروری 2025 22:49

ویمن کرکٹ،ٹیم فاطمہ ثنا نے ٹیم منیبہ کو پریکٹس میچ میں شکست دیدی
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2025ء)ٹیم فاطمہ ثنا نے ٹیم منیبہ کو ویمنزکرکٹ پریکٹس میچ میں شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں تربیتی کیمپ جاری ہے۔ خواتین کھلاڑیوں کی ٹیم منیبہ اور ٹیم فاطمہ ثناء کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ٹیم فاطمہ ثنا نے ٹیم منیبہ کو پریکٹس میچ میں ہرا دیا ٹیم منیبہ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کی۔

ٹیم فاطمہ ثنا 47.3 اوررز میں 226 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔گل فیروزہ نے 78 گیندوں پر 63 رنز بنائے جس میں 9 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

طوبہ حسن نے 30 گیندوں پر 35 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔فاطمہ ثنا نے 27 گیندوں پر 28 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔ام ہانیہ نے 28 گیندوں پر 27 رنز بنائے جس میں 2 چوکے شامل تھے۔ٹیم منیبہ کی بائولر دانیہ بیگ نی48 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔غلام فاطمہ نے 43 رنز پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ٹیم منیبہ 48.5 اوورز میں 206 رنز بنا سکی۔منیبہ علی نے 92 گیندوں پر 63 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔صدف شمس نے 42 گیندوں پر 31 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔ٹیم فاطمہ ثنا کی بائولر نشرہ سندھو نے 37 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ام ہانیہ نے 36 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں

متعلقہ عنوان :