مظفرآباد،بور پائیں اور دھنی مائی صاحبہ کے عوام کا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبرستان اور پارک کیلئے 10 کنال اراضی مختص کیے جانے کے نوٹیفکیشن پر تشویش کا اظہار

جمعرات 13 فروری 2025 19:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) بور پائیں اور دھنی مائی صاحبہ کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبرستان اور پارک کے لیے 10 کنال اراضی مختص کیے جانے کے نوٹیفکیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ مالکان اراضی علاقہ بور پائیں دھنی مائی صاحبہ شیخ سراج منیر ،شیخ زاہد محمود ،عبدالمجید عباسی اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ دنوں بور پائیں میں واقع دس کنال اراضی وارڈ نمبر 30 کے قبرستان اور پارک کے لیے مختص کی ، اس ضمن میں مالکان اراضی اور اہل علاقہ کو لاعلم رکھا گیا اور نہ ہی کوئی مشاورت کی گئی ، چہلہ بانڈی میں تین قبرستان موجود ہیں ان کے لیے دوبارہ دوسری طرف قبرستان کے لیے جگہ الاٹ کرنا مالکان اور مقامی افراد کی حق تلفی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کیا جائے ۔اس موقع پر شیخ ایان ،شیخ اسد اور دیگر دھنی مائی صاحبہ محمد شفیق عباسی ،عبدالمجید عباسی ،ظفر اقبال ،رفیق عباسی ،ریاض عباسی ،سعید ترین ،عبدالصبور انور سعید عباسی ،مقبول الرحمن عباسی ،غلام نبی عباسی ،ولی الرحمن عباسی ،حفیظ الرحمن عباسی، محفوظ الرحمان عباسی ،محمد نذیر عباسی ،حاجی غلام نبی ،محمد ریاض عباسی ،عبدالرشید عباسی ،عبدالوحید عباسی ،شرجیل عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :