ترقی کے لئے اداروں کو ڈیجیٹلائز کرنا ضروری ہے ، میاں زاہد حسین

جمعہ 14 فروری 2025 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم کے صدر، ایف پی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے معیشت کو بہتر بنانے کی کوششیں قابل رشک ہیں تاہم ان میں مزید اضافے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کوڈیجیٹلائز کیا جائے تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سے سرکاری اداروں کو ڈیجیٹلائز کرنا ضروری ہے تاکہ وسائل کے غلط استعمال کا خاتمہ ہو اور کاروباری ماحول بھی بہتر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو متاثر کرتی ہے اور معاشی ترقی میں بھی رکاوٹ بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :