شب برات میں تو بہ کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے جیسا کہ سارا سال اللہ کی رحمت مومنوں کو پکارتی ہیمحمد اعجاز چوہدری

جمعہ 14 فروری 2025 22:48

شب برات میں تو بہ کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے جیسا کہ سارا سال اللہ کی ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ شب برات میں تو بہ کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے جیسا کہ سارا سال اللہ کی رحمت مومنوں کو پکارتی ہے کوئی اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے والا اور رب کی بارگاہ سے معافی کا طلب گار ہے بلا شبہ اس مقدس رات میں تمام انسانوں کے نامہئاعمال تبدیل ہوتے ہیں،ہمیں اس رات کی قدر کرنی چاہیے شب برأت مسلمانوں کے لیے شب تجدید عہد کی رات ہے، شب برأت جہنم کی آگ سے چھٹکارا پانے کی رات ہے۔

مغفرت و شفاعت کی رات شب برأت امت مسلمہ کے لیے اللہ کریم کی جانب سے بہت بڑاتحفہ ہے جس میں ہر انسان کے رب کی بارگاہ میں نامہ اعمال اور زندگی و مو ت سمیت رزق کی تقسیم کا حساب کتاب پیش کیا جاتا ہے اللہ تعالی ہمیں اس بابرکت رات کی فضیلتوں اور رحمتوں سے نوازیں آمین ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی اس بابرکت رات اور شعبان المعظم کے صدقے اقوام عالم،عالم اسلام اور پاکستان کو دہشت گردی، انتہا پسندی،بد امنی جیسی موذی بیماری سے محفوظ فرمائے، اور پاکستانی قوم کو سیاسی و معاشی بدحالی،تنگ دستی سے محفوظ فرمائے،آمین شب برات ہمیں تزکیہ نفس اور باطل قوتوں سے اظہار نفرت کا موقع فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری ہمیں چاہیے کہ اپنے گناہوںکو بخشوانے کا سامان پیدا کریں۔ تاکہ سرور کائنات کو منہ دکھانے کے قابل ہوجائیں،باطل قوتوں کی مخالفت کے لئے زہد و تقویٰ اور اعلیٰ اخلاقی اوصاف کا ہوناشرط اول ہے، جس طرح پیغمبر اکرم، اہل بیت،اور صحابہ کرام کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔خدا جانے یہ کسے خبر آنے والے دنوں میں زندگی اور موت بارے لکھ دیا جائے، شب برأت مسلمانوں کے لیے شب تجدید عہد کی رات ہے، شب برأت جہنم کی آگ سے چھٹکارا پانے کی رات ہے۔

متعلقہ عنوان :