تنظیم نو جماعت اسلامی تحصیل بھاگ کی نئی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

ہفتہ 22 فروری 2025 18:55

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء) تنظیم نو جماعت اسلامی تحصیل بھاگ کی نئی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا اس موقع پر بنگلزئی ہاؤس بھاگ ناڑی میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر و امیر جماعت اسلامی ضلع نصیرآباد بشیر احمد ماندائی ضلع نصیرآباد کے جنرل سیکرٹری غلام فرید بھٹو ناظم مالیات ضلع نصیرآباد ندیم احمد ایری مہیم خان جتک و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کثیر تعداد میں مقامی جماعتی ساتھیوں نے شرکت کی اتفاق رائے سے جماعت اسلامی تحصیل بھاگ کے صدر قادر بخش گویا نائب صدر شوکت علی ایری جنرل سیکرٹری کونسلر میونسپل کمیٹی بھاگ عطائ اللہ مستوئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فتح محمد جاموٹ سیکرٹری مالیات قمر دین بنگلزئی سیکرٹری اطلاعات قاضی اسداللہ سندیلہ جبکہ اقلیتی ونگ تحصیل بھاگ کی صدارت کیلئے ساگر کمار منش کا چناؤ کیا گیا اس موقع پر صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیر احمد ماندائی و دیگر نے تقریب کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھاگ کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ بھاگ ناڑی کی سر زمین پر تنظیم نو جماعت اسلامی کا قیام ہمارے لئے باعث فخر ہے بھاگ ناڑی کے باشعور نوجوانوں نے سوچ سمجھ کر لائحہ عمل تیار کیا ہے جس پر دلی سکون محسوس کر رہے ہیں مزید انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد جماعت اسلامی کے منشور کو آگے بڑھانا ہے تحصیل بھاگ کی نئی کابینہ کے عہدیداران و ممبران جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے اپنے علاقائی مسائل کو اجاگر کریں جماعت اسلامی کا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہے جماعت اسلامی کا عقیدہ کلمہ توحیدہے ہمارا مقصد اللہ کی رضا اور دین حق ہے ظالمانہ نظام کا خاتمہ اور عادلانہ نظام قائم ہو اور دکھی انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں آخر میں تحصیل بھاگ کے عہدیداران و ممبران نے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ تنظیم نو جماعت اسلامی کو تحصیل بھاگ میں انشاء اللہ ایک مقام پر پہنچائیں گے اور اپنی قیادت کے ساتھ ہر فورم پر شانہ بشانہ ثابت قدم کھڑے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :