انگلینڈ، افغانستان کی ٹیموں کے درمیان3ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ،2 انگلینڈنے ،ایک افغانستان نے جیتا

لاہورمیں بڑی تعداد میں خیبر پختوانخواہ کے پٹھان ،افعانیوں کی موجودگی کی وجہ سے قذافی اسٹیڈیم بھرنے کے امکانات

منگل 25 فروری 2025 13:57

انگلینڈ، افغانستان کی ٹیموں کے درمیان3ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآٹھواں میچ انگلینڈ اورافعانستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کل ( بدھ) کے روز قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین13مارچ 2015 سے 15اکتوبر2023تک 3ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے جن میں سی2میچ انگلینڈنے اورایک میچ افعانستان نے جیتا۔افعانستان اورانگلینڈکے میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم شائقین کرکٹ سے بھرنے کے امکانات ہیں کیونکہ لاہورمیں بڑی تعدادمیں خیبر پختوانخواہ کے پٹھان اورافعانی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم کارخ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :