ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا

اتوار 2 مارچ 2025 14:05

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء)ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔بچوں نے تقاریر اور مختلف ٹیبلو پیش کیے پرنسپل ادارہ نے سالانہ نتائج کا اعلان کیا۔ریجنل مینجر محترم صابر حسین. ریڈ فاؤنڈیشن ریجن بھمبر، ڈسٹرکٹ کونسلر ضلع بھمبر نعیم اسلم,ڈپٹی مینجر آفیسر ریڈ فاؤنڈیشن ریجن بھمبر پرویزاقبال چوہدری.اسسٹنٹ مینجر ایجوکیشن آفیسر محترم ماجد خان.اسسٹنٹ مینجر ایجوکیشن آفیسر محترم محمد توفیق’پراجیکٹ مینجر ریڈ فاؤنڈیشن ریجن بھمبر محترم کامران غفار،عابد حسین ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول سونا ویلی،ریڈ فاؤنڈیشن سکولز و کالجز کے مختلف ادارہ جات کے پرنسپلز صاحبان و سٹاف،علاقہ کی معزز شخصیات اور بڑی تعداد میں بچوں کے والدین نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریجنل مینجر محترم صابر حسین ریڈ فائونڈیشن ریجن بھمبر،ڈسٹرکٹ کونسلر ضلع بھمبر نعیم اسلم اور عابد حسین صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول سونا ویلی نے تقریب کے شرکا سے خطاب بھی کیا جس میں ادارہ کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے 100 فیصد نتائج دینے پر بچوں،والدین،اساتذہ اور پرنسپل ادارہ کو مبارکباد دی۔قومی ترانہ اور دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔