خان آف منگ فاؤنڈیشن اپنی بساط سے بڑھ کر بہت جلد رمضان پیکج تقسیم کرے گی،خولہ خان

اتوار 2 مارچ 2025 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء)خان آف منگ فاؤنڈیشن کا اجلاس گذشتہ روز چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن محترمہ خولہ خان کی زیر صدارت ان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں خان آف منگ فاؤنڈیشن کے ممبران جنرل سیکرٹری فرح ذوالفقار،سردار طاہر رضا،ذوالفقار سردار،سردار وسیم مشتاق خان،شکور خان،سردار ندیم خان اور سردار نصارت خان نے شرکت کی اس موقع پر بعض ممبران سے فون کالز پر تجاویز اور آراء لیں گئی اجلاس کا مرکزی ایجنڈا فاؤنڈیشن کو درپیش مسائل تھے۔

اس موقع پر فاونڈیشن کی کارکردگی بھی ممبران کے سامنے رکھی گئی۔نئی ممبر شپ کے لئے بھی ممبر شپ فارم کی تقسیم بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن محترمہ خولہ خان نے کہا کہ خان آف منگ فاؤنڈیشن اپنی بساط سے بڑھ کر بہت جلد رمضان پیکج تقسیم کرے گی اور ان شاء اللہ ہر ضرورت مند تک اس کا حق پہنچائے گی ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جو جو پراجیکٹس آزاد جموں وکشمیر کے اضلاع کے اندر جس پر کام شروع ہے جلد مکمل کر لئے جائیں گے جلد آزاد جموں وکشمیر کے ہر اضلاع کا تفصیلی دورہ کروں گی خان آف منگ فاؤنڈیشن ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا شخص اس کی ممبر شب حاصل کر کے فاؤنڈیشن کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں معاشی توازن برقرار رکھنے کے لیے غریبوں، مسکینوں، یتیموں اور بیواو?ں کی مدد کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اسلام بھی ضرورتمندوں کی ضرورت پوری کرنے اور حاجتمندوں کی حاجت روائی کرنے پر زور دیتا ہے۔معاشی توازن برقرار رکھنے کے لیے اسلام نے مسلمانوں کو صدقہ، فطرانہ اور زکوٰة کا نظام دیا تاکہ دولت صرف امیر اور مالداروں کے ہاتھوں میں مرتکز ہوکر نہ رہ جائے بلکہ غریب بھی بآسانی گزر بسر کرسکیں۔انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے خان آف منگ فاؤنڈیشن کے ممبران بڑھ چڑھ کر فاؤنڈیشن کے لئے کام کریں گے ان شاء اللہ تعالیٰ ہم معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی پسماندگی کو ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :