
26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانتیں منظور ،رہا کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا،اے ٹی سی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی
فیصل علوی
پیر 3 مارچ 2025
12:21

(جاری ہے)
پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں مقدمات درج تھے جن میں انہیں26 نومبر احتجاج کے دوران مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
مظاہرین پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج اور پرتشدد مظاہروں پر مختلف تھانوں میں مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کئے گئے تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءاسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسدقیصر کی وکیل عائشہ خالد عدالت پیش ہوئیں تھیں۔عدالت نے سنگجانی جلسہ اور توڑپھوڑپر درج مقدمات میںپاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کی عبوری ضمانت میں15 اپریل تک توسیع کی تھی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل بھی طلب کئے تھے۔دوران سماعت وکیل نے پی ٹی آئی رہنماءاسد قیصر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی جو عدالت نے منظور کرلی تھی۔بعدازاں عدالت نے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔مزید اہم خبریں
-
’حملہ آوروں کا زمین کے آخری کنارے تک پیچھا کریں گے،‘ مودی
-
پاکستانی یوٹیوبر اور وی لاگررجب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا
-
فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی
-
اردن: حزب اختلاف اخوان المسلمون کو کالعدم قرار دے دیا گیا
-
عدالت نے انتخابی دھاندلی کے الزام میں برطرف کئے گئے سول جج کی برطرفی کو درست قرار دیدیا
-
کم عمری کی شادی حاملہ خواتین میں موت کا بڑا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
ملک میں بجٹ اور عیدالاضحٰی سے پہلے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ
-
لکی مروت، پولیس موبائل وین کے قریب دھماکہ ،3 اہلکار زخمی
-
نہروں کا تنازعہ ،وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج ہوگی
-
ترک انفلوئنسر کے ماریا بی پر سنگین الزامات، پاکستانی ڈیزائنر نے بھی اپنا مؤقف دے دیا
-
ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج
-
ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی، استعفیٰ مریم نواز کو بھجوا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.