ایوان صنعت و تجارت کے صدر کا وفد کے ہمراہ میٹل انڈسٹریز ڈویلپمنٹ سینٹر سیالکوٹ کا دورہ ، جدید ترین مشینری کا معائنہ کیا

بدھ 5 مارچ 2025 13:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے صدر اکرام الحق نے وفد کے ہمراہ میٹل انڈسٹریز ڈویلپمنٹ سینٹر (ایم آئی ڈی سی )سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر خرم شہزاد اعوان اور دیگر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ صدر چیمبر اکرام الحق نے اپنے وفد سمیت تمام ورکشاپس اور جدید ترین مشینری کا معائنہ کیا اور ورکرز کے کام کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ صنعتی شہر ہے اور میٹل انڈسٹریز نے آلات جراحی کی صنعت کو جدید بنا کر ملک میں سرجیکل انسٹرومنٹ انڈسٹری کے فروغ کے لئے نئی راہیں کھولی ہیں ۔انہوں نے میٹل انڈسٹریز کے ورکرز کی انتھک کاوش اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ورکرز ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنی مہارت سے سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچررز میں جدید تبدیلیاں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ خاص کر زیر تعلیم اور فارغ التحصیل طلباء کو ہنر مند بنانے میں اہم کردار اداکر رہےہیں ۔آخر پر انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر خرم شہزاد اعوان اور ان کی ٹیم کا وزٹ کرانے پر شکریہ ادا کیا اور باہمی دلچسپی کے عزم کا اعادہ کیا ۔ دورے کے موقع پر سنیئر نائب صدر وسیم شہباز لودھی ،نائب صدر عمر خالد ،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سلیمان شیخ ، ممبر بورڈ آف مینجمنٹ فیضان الحق مرزا ،ایگزیکٹو ممبر ارشد جمیل چوہدری موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :