
وومن چیمبر خواتین کو کاروباری مواقع فراہم کرنے اورانکی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت موجود ہے، صدر وومن چیمبر آف کامرس
بدھ 5 مارچ 2025 14:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خواتین کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کی بدولت انہوں نے پہلے بھی ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنا شاندار و لازوال اور مثالی کردار ادا کیاہے جبکہ ۱ٓئندہ بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں رہیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں اکاون فیصد خواتین ہیں اور بحیثیت خواتین ہمیں اس امر کو جاننے کی ضرورت ہے کہ مذکورہ اکیاون فیصد خواتین کا معاشرے کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی و فلاح سمیت نیشن بلڈنگ میں کیا کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں مردوں کے مساوی حیثیت رکھتے ہوئے ہمیں ان کے شانہ بشانہ کام کرنا ہے۔صدر وومن چیمبر نے مزید کہا کہ دین اسلام نے عورتوں کو باعزت مقام دیا ہے جنہیں حقوق فراہم کئے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش ۱ٓئند ہے کہ حکومت خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر بااختیار اور برسرروزگار کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھا اور حقوق نسواں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ خواتین کے حقوق سے متعلق قانون سازی سے بہترنتائج حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وومن چیمبر آف کامرس خواتین کو کاروباری مواقع فراہم کرنے اورانکی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت موجود ہے تاکہ ووکیشنل ادارں سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کو روزگار کے بہترین و یکساں مواقع میسر آسکیں۔انہوں نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے، ان کو جائز حقوق دلانے اور ان کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے لہٰذا ہماری خواتین کو چاہیے کہ وہ صنعتی، کاروباری، تجارتی، در۱ٓمدی، بر۱ٓمدی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقائی تعمیرو ترقی اور فلاحی کاموں کیلئے بھی آگے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں سماجی او معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومت نے خواتین طبقہ کیلئے بہترو وسیع روزگار اور ہنر مند بنانے کیلئے بلامعاوضہ ٹیکنکل ٹریننگ پروگرام شروع کئے ہوئے ہیں اسلئے انہیں چاہیے کہ گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ وہ ہنر سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے دیگر خواتین کو بھی اس جانب راغب کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
-
بینکس (کل )بند رہیں گے
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم ،فارمی انڈے مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.