ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کمیونیکیشن سیکٹر کے اقدامات میں تیزی

این ایچ اے کی آمدن کوترقیاتی منصوبوں میں موثر استعمال کے لیے حکمت عملی تیارکرلیا گیا،،سکھر،حیدرآباد موٹروے (ایم-6)منصوبے کی تکمیل اولین ترجیح

بدھ 5 مارچ 2025 14:54

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کمیونیکیشن سیکٹر کے اقدامات میں تیزی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ایم-12، ایم-6 اور ایم-13 موٹروے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات تیز کردئیے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای)کی آمدن کوترقیاتی منصوبوں میں موثر استعمال کے لیے حکمت عملی تیارکرلیا گیا،سکھر،حیدرآباد موٹروے (ایم-6)منصوبے کی تکمیل اولین ترجیح،سیالکوٹ کھاریاں(ایم-12) اورکھاریاں،راولپنڈی (ایم-13) موٹروے کو بھی جلد مکمل کیے جانے کا عزم ہے۔

(جاری ہے)

ایم-12 اور ایم-13 موٹروے کی 6 لینز تک توسیع سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سفری وقت میں 40% کمی متوقع ہے،ایس آئی ایف سی کیتحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، تیز رفتار تکمیل اور جدید بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کی یقین دہانی کرانیکا عزم ہے،این ایچ اے اورملایشین کمپنی بینا پوری کے درمیان ایم 9 منصوبے پر اتفاق رائے قائم کی۔ایس آئی ایف سی کی جانب سے بینا پوری کمپنی کو رقم کی بروقت اداییگی کے باعث مالی نقصان سے بچائو ممکن ہے،ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ان تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کی بدولت ملکی معیشت میں بہتری کا امکان، تجارتی نقل و حمل اور روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔