سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 569ارب روپے حاصل کرلئے

جمعرات 6 مارچ 2025 17:07

سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 569ارب روپے حاصل کرلئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 569ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹریژری بلز کی نیلامی سے سٹیٹ بینک نے 569ارب روپے حاصل کئے، سٹیٹ بینک نے نیلامی سے 700ارب روپے کاہدف مقررکیاتھا۔

(جاری ہے)

تین ماہ کے ٹریژری بلز پرمنافع کی شرح 11.82فیصد،چھ ماہ مدت کے بلز پرمنافع کی شرح 11.66فیصد اورایک سال کی مدت کے ٹریژری بلز پرمنافع کی شرح 11.64فیصدمقررکی گئی ہے۔