سی ڈی این ایس کوجاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں نئے بانڈز کے اجرا سے 980ارب روپے کی بچتیں حاصل

جمعہ 7 مارچ 2025 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں نئے بانڈز کے اجراء سے 980ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔سی ڈی این ایس کے ایک اہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ یکم جولائی سے چھ مارچ تک کی مدت میں سی ڈی این ایس نے نئے بانڈز کے اجراء سے 980ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں جوجاری مالی سال کیلئے مقررہ ہدف کا59.39فیصدہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ادارہ نے جاری مالی سال کیلئے 1650ارب روپے کی بچتوں کاہدف مقررکیاہے جس سے ملک میں بچت کی عادت کوفروغ دینے میں مددملے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سی ڈی این ایس نے 1.742ٹریلین روپے کی بچتوں کاہدف عبورکرلیاتھا۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ جاری مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیات کے تحت 170ارب روپے کی بچتوں کاہدف مقررکیاہے جس کابنیادی مقصد ملک میں اسلامی مالیات کوفروغ دیناہے۔انہوں نے بتایاکہ ادارہ میں ادارہ جاتی اصلاحات پرعمل درآمدجاری ہے، صارفین کیلئے اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔