سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی

ہفتہ 8 مارچ 2025 17:38

سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 2ہزار 910ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 3لاکھ 6ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 858روپے کی کمی سے 2لاکھ 62ہزار 345روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 12روپے کی کمی سے 3388روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 10روپے کی کمی سے 2904روپے کی سطح پر آگئی۔