رمضان المبارک کے مہینے میں نیک اعمال کی کثرت سے رب کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیئے، اکرام الحق

اتوار 9 مارچ 2025 14:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2025ء) صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اکرام الحق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں و رحمتوں والا مہینہ ہے جس دوران ہمیں نیک اعمال کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ شروع ہوانے والا ہے جس میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادات کر کے راتوں کو قیام کر کےاپنی بخشش کے لیے رب سے التجاکرنی چاہیئے،اس کے ساتھ ساتھ اس ماہ مبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنا چاہیئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ہمیں اپنے ارد گرد غریبوں ، مسکینوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور انکی دل کھول کر مدد بھی کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ اس بابرکت مہینے میں رمضان کے روزے رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :