کراچی چیمبر ممبرشپ تجدیدکی آخری تاریخ31مارچ مقرر

مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے گی، کراچی چیمبر

پیر 10 مارچ 2025 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) نے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید 31مارچ 2025 تک یا اس سے قبل کروا لیں تاکہ انھیں ممبر شپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ایک بیان کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کے تحت کے سی سی آئی نے ممبرشپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2025 مقرر کی ہے اورکراچی چیمبر میں سالانہ ممبرشپ کی تجدید کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔

کے سی سی آئی کی جانب سے سالانہ ممبرشپ کی تجدید کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کو ایس ایم ایس ، ای میل اور خطوط ارسال کیے جاچکے ہیں جن میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2025-26 کے لیے اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید مقررہ تاریخ تک کروالیں۔

(جاری ہے)

ممبرشپ کی تجدید کے لیے مقررہ فیس کے ہمرا ہ انکم ٹیکس ریٹرن اور اگر قابلِ اطلاق ہو تو سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوگا۔

کے سی سی آئی نے خبردار کیا کہ مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے گی جس کے نتیجے میںدرخواست گزار کو ممبرشپ حاصل کرنے کے پورے عمل سے دوبارہ گزرنا ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراچی چیمبر نے فیس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو سہل بناتے ہوئے فیس جمع کروانے کے لئے مختلف آپشنز دیئے ہیںلہذا ممبران تجدید کی فیس آن لائن بینکنگ کے ذریعے یا بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک، میزان بینک یا فیصل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں اور پے آرڈر کے صورت میں بھی فیس کراچی چیمبرمیں جمع کروائی جاسکتی ہے تاہم جمع کی گئی رقم کی رسید بمع انکم ٹیکس ریٹرن کے ہمراہ کے سی سی آئی میںبھیجنا لازمی ہے۔

اگر کسی ممبر کو فیس چالان نہیں مل سکا تو وہ ممبر شپ ڈیپارٹمنٹ سے دفتری اوقات کے دوران رابطہ کر سکتا ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کراچی چیمبر میں ممبر شپ کارڈ اور سرٹیفیکیٹ کے اجراء کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے جن کی مختلف معاملات میں ضرورت پڑ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :