یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیاد پر56فیصد ،فروری میں ماہانہ بنیاد پر5فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

منگل 11 مارچ 2025 16:46

یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  مالی سال کے پہلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیاد پر56فیصد اورفروری میں ماہانہ بنیاد پر5فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.858ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 56فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.121ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

فروری میں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 652ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 70فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال فروری میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 385ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

(جاری ہے)

جنوری کے مقابلے میں فروری میں یواے ای سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیاد پر5فیصدکی نموہوئی ۔ جنوری میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 622ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا جوفروری میں بڑھ کر652ملین ڈالرہوگیا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سمندرپار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 23.6ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 18.083ارب ڈالرکے مقابلے میں 33فیصدزیادہ ہے۔\932

متعلقہ عنوان :