امریکا کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 11.23فیصدکااضافہ

منگل 11 مارچ 2025 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) امریکاکو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر11.23فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو3.565ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.205ارب ڈالرکے مقابلہ میں 11.23فیصدزیادہ ہے۔

جنوری میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو547.75ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 456.50ملین ڈالرکے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے۔ دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر7.56فیصدکااضافہ ہواہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7.56فیصدکااضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :