سیمنٹ سازی کی صنعت کے منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ

منگل 11 مارچ 2025 16:53

سیمنٹ سازی کی صنعت  کے منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) سیمنٹ سازی کی صنعت کے منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

سیمنٹ سازکمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سیمنٹ سازکمپنیوں کومجموعی طورپر58.63ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ سازکمپنیوں کو43.74ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں سیمنٹ سازکمپنیوں کو34.65ارب روپے کامنافع حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ ساز کمپنیوں کو22.35ارب روپے کامنافع حاصل ہواتھا۔منافع کے حساب سے بیسٹ وے، لکی سیمنٹ اورفوجی سیمنٹ سرفہرست تین کمپنیاں رہی۔

متعلقہ عنوان :