ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں44.62 فیصد اضافہ

منگل 11 مارچ 2025 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) ملک میں کاروں کی فروخت اورپیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پربالترتیب 44.62فیصد اور41.62فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2025تک کی مدت میں ملک میں 67135کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44.62فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 46419یونٹس کاروں کی فروخت ہوئی تھی،اسی طرح مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملک میں 68558یونٹس کاروں کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 48408یونٹس کے مقابلہ میں 41.62فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ہونڈا کاروں کے 10265یونٹس، ٹویوٹایاریس 13602یونٹس، سوزوکی سویفٹ 5295یونٹس اورسوزوکی کلٹس کے 1887یونٹس کاروں کی فروخت ہوئی

متعلقہ عنوان :